ٹرین سے وادی میں سیاحت کو فروغ ملے گا ، تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔ ایل جی منوج سنہا
سرینگر/30 دسمبر////لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگلے برس کے پہلے مہینے سے ہیوادی کشمیر کنیا کماری تک ملک سے ریل کے ذریعے جڑ جائے گا ۔انہوںنے وزیر اعظم کی جانب سے کٹرا سے نئی دلی تک دوسری وندے بھارت ریل کوہر ی جھنڈی دکھانے کے موقعے پر کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کاوشوں سے جموںکشمیر تعمیر و ترقی کا نیا دور دیکھ رہاہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ریل خدمات شروع ہونے سے نہ صرف یہاںسیاحو کو بڑھاواملے گا بلکہ تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھ جائیںگی ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر وار کو جموں و کشمیر کے کٹرا اور نئی دہلی کے درمیان دوسری وندے بھارت ٹرین کو عملی طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر ایل جی منوج سنہا نے اگلے سال کے شروع میں کشمیر اور کنیا کماری کے درمیان ریلوے لنک کی امید ظاہر کی۔لیفٹننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ وزیر اعظم جموں کشمیر کو طرقی کی نئی منزلوںتک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے ۔ ایل جی نے کہاکہ ریل خدمات شروع ہونے سے وادی کشمیر میں نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھیںگی جس سے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے کہاکہ آنے والے مہینوں میں، وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر-کنیا کماری ریلوے لنک کو لوگوں کے لیے وقف کیا جائے