ADVERTISEMENT
سرینگر میں 46سال بعد چلہ کلاں سے قبل درجہ حرارت منفی 5.3ڈگری سیلیس ریکارڈ
سرینگر/13دسمبر//وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت 46سال بعد چلہ کلاں سے قبل ہی منفی 5.3ریکارڈ کیاگیا ہے جس کی وجہ سے بدھ کو دن بھر سخت سردی محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 16دسمبر کو وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ مجموعی طور پر وادی کے میدانی علاقوں میں بشمول سرینگر میں 21دسمبر تک موسم خشک رہے گا البتہ درجہ حرارت میں اضافہ کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ADVERTISEMENT