اس حملے میں از جان ہونے والے اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وزیر اعظم
سرینگر/13دسمبر//2001میں پارلیمنٹ پر حملے میں جاں بحق فورسز اہلکاروںکی برسی کے موقعے پر بدھ کوپارلیمنٹ میں مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پارلیمنٹ کے باہر تصایرپر صدر جمہوریہ ،نائب صدر اور وزیر اعظم نریندرمودی سمیت دیگر لیڈران نے پھول چڑھائے اور ان کے تئیں شردھانجلی ارپت کی ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہم اس حملے میں مارے جانے والے تمام سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے کنبے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان جانبازوں نے حملہ آوروں کے منصوبے کو ناکام بنایا ۔