لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج کہاکہ جموں و کشمیر کے ہر جگہ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھایا گیا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار مشیرموصوف نے آج یہاں پولو گراﺅنڈ کے کثیر المقاصداِنڈورہال میں29ویں جونیئر نیشنل تھانگ تا چمپئن شپ 2023 کی تمغوں کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس باوقار چمپئن شپ کا اِنعقاد جموںوکشمیر تھانگ تا ایسو سی ایشن نے تھانگ تا فیڈریشن آف اِنڈیا کے زیر اہتمام جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کے اِشتراک سے کیا تھا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ملک کے تمام حصوں سے آنے والی اِس منفرد چمپئن شپ میں 550 سے زائد شرکا ¿ حصہ لے رہے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چمپئن شپ میں شرکا¿ کے درمیان مسابقتی مقابلے دیکھنے میں نوجوانوں میں اس کی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کھیل جموں و کشمیر میں بھی مقبول ہو رہا ہے جس میں تمام اضلاع کے نوجوانوں کی فعال شرکت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایل جی کی زیر قیادت اِنتظامیہ ہر شعبے میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔مشیر موصوف نے تمغہ جیتنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف ذاتی ترقی اور جسمانی فٹنس کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں بلکہ شرکاءمیں نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔اُنہوںنے اس شاندار ایونٹ کی میزبانی میں سپورٹس کونسل کی کوششوں کی بھی سراہنا کی ۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر تھانگ ٹا ایسوسی ایشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کو چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔تقریب میں ہریانہ کو مجموعی طور ٹیم چمپئن قرار دیا گیا ،منی پور کو پہلی رَنر اَپ اور جموںوکشمیر کو چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔