سرینگر/ این این این / لاجورہ پلوامہ میں ون ولیج کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 ستمبر 2023 کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کی تقریب میں کئی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔ ندا نیوز نٹورک کے مطابق پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں جاری ون ولیج کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 ستمبر کو لاجورہ میں اونتی پورہ اور رتنی پورہ پلوامہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ لاجورہ ون ولیج کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزروں عادل احمد ،مختار احمد اور ہلال احمد نے ٹورنامنٹ کو خوش اسلوبی سے فائنل تک پہنچایا۔ انہوں نے کھیل شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار 10 ستمبر کو لاجورہ پلوامہ فائنل میچ دیکھنے کیلئے ضرور آئے۔