Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پاکستان چلے گئے مقامی ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں منسلک کی جارہی ہیں ،ایل او سی پر پولیس اہلکار وں کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا : پولیس سربراہ

by Online Desk
06 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں/جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف حصوں سے جو ملی ٹینٹ پناہ لینے کے لئے پاکستان چلے گئے ہیں ان کی جائیداد کو منسلک کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملی ٹینٹوں کی ایک فہرست ہے جو پاکستان چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ملی ٹینٹوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہیں کیونکہ یہ لوگ سرحد پار بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے راجوری میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے مختلف حصوں سے جو ملی ٹینٹ پاکستان چلے گئے ہیں ان کی جائیداد کو منسلک کیا جارہا ہے۔پولیس سربراہ نے کہاکہ ہمارے پاس دہشت گردوں کی ایک فہرست ہے جو جموں وکشمیر کے پشتینی باشندے ہیں اور پناہ لینے کی خاطر پاکستان فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد وں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ سرگرم جنگجووں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور وہ واپس آنے کی کوشش کریں تو انہیں مار گرایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو پھر سے فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پولیس چیف نے ایک سوال کے جواب میں کہا:’ راجوری اور پونچھ رینج میں 9سے 12دہشت گرد سرگرم ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں اور ان میں سے تین جنگجووں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا‘۔انہوں نے کہاکہ باقی ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کی خاطر پونچھ اور راجوری اضلاع میں یومیہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز لانچ کئے جاتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ انہیں بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاسی میں جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکے اہلکار دن رات کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کی خاطر مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہے۔ان کے مطابق سرحد کے اس پار سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں دہشت گردی کو پھر سے بڑھاوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ولیج ڈیفنس کمیٹیوں(وی ڈی سی) کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہاکہ وی ڈی سی ممبران دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی خاطر کلیدی کردا ر ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔دراندازی کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ ایل او سی پر امسال جتنی بھی کوششیں کی گئیں انہیں ناکام بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیکورٹی جائزہ میٹنگوں کے دوران فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب کنٹرول لائن پر فوج کے ساتھ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے تاکہ سرحد پر سیکورٹی گرڈ مزید مضبوط ہو سکے۔منشیات کے کاروبارکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس پار سے منشیات کی کھیپ اس طرف بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ڈرون کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سرحد کے نزدیک رہائش پذیر چند افراد جو منشیات کو اس طرف لانے کی سازش کا حصہ ہے ان کی شناخت کی جارہی ہیں اور بہت جلد انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

اسی بارے میں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

21 ستمبر 2023
قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے
تازہ ترین خبریں

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

21 ستمبر 2023
File
تازہ ترین خبریں

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

21 ستمبر 2023
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

21 ستمبر 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

21 ستمبر 2023
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
ہندوستانی فوج گورکھوں کی بھرتی جاری رکھے گی
تازہ ترین خبریں

کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کینیڈا نے نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا : وزارت خارجہ

21 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
جے کے ای ڈی آئی اسٹارٹ اپ نالج ایکسچینج سیریز کے ایک حصے کے طور پرسیشن کا اہتمام
جموں و کشمیر

جے کے ای ڈی آئی اسٹارٹ اپ نالج ایکسچینج سیریز کے ایک حصے کے طور پرسیشن کا اہتمام

21 ستمبر 2023
Next Post
سپریم کورٹ ترنمول کی عرضی پر سماعت کیلئے راضی

منی پور تشدد کو مزید بھڑکانے کا الزامسپریم کورٹ ای جی آئی کی عرضی پر سماعت کیلئے رضامند

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ملی ٹینٹ بندوق کے بجائے قلم اور کتاب اُٹھائیں /پولیس سربراہ
جموں و کشمیر

پاکستان چلے گئے مقامی ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں منسلک کی جارہی ہیں ،ایل او سی پر پولیس اہلکار وں کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا : پولیس سربراہ

06 ستمبر 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے
تازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے

15 ستمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔