سری نگر/وادی کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کا زور برابر جاری ہے اور اس دوران محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔سری نگر میں جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 3 2جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 24 سے 28 جون تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ادھر وادی میں بتدریج اضافہ کے ساتھ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔