وشنو دیوی روپ وے پروجیکٹ پر خدشات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایل جی سنہا
سرینگر/18مارچ/چیترا نوراتری 2023 سے پہلے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں 5 منزلہ درگا بھون کا افتتاح کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وشنو دیوی جانے والے عقیدت مندوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔منوج سنہا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شری ماتا ویشنو دیوی بھون اور نئے درگا بھون میں سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔شری ماتا ویشنو دیوی کے آشیرواد سے، نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو عقیدت مندوں کے لیے وقف کیا۔ بھون میں یومیہ 3000 عازمین کو ٹھہرانے کی گنجائش ہے اور یہ ہجوم کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متلاشیوں کو آسانی اور راحت فراہم کرے گا۔سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ ویشنو دیوی کے مندرپر مجوزہ روپ وے پروجیکٹ پر کٹرا کے باشندوں کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ایل جی سنہاجو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) کے چیئرپرسن بھی ہیں، نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو وقف کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے جس میں 3000 یاتریوں کو یومیہ قیام کی گنجائش ہے۔مجوزہ روپ وے پروجیکٹ پر کٹرا کے باشندوں میں ناراضگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنہا نے کہا کہ ان کی انتظامیہ تجاویز کے لیے تیار ہے اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے دوران انہیں آن بورڈ چاہتی ہے جس سے معذور افراد کو مزار پر جانے میں مدد ملے گی۔