سرینگر 08مارچ /سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔بدران کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران، تھانہ ماگام کی پولیس پارٹی نے ایک آٹو لوڈ کیرئیر کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK04G-3637 تھا جس میں ایک شخص سوار تھا۔ پولیس نے مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس سے 250 گرام چرس جیسی مادہ برآمد کر لی۔ اور ملزم منشےات فروش کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام محی الدین شیخ ساکن بدران کے طور پر ہوئی ہے۔جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔تھانہ پولےس ماگام نے اس سلسلے مےں کےس زےر مقدمہ ایف آئی آر نمبر 30/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تفتیش شروع کردی ۔عوام ا لناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔