سرینگر /27 فروری / سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیورہ میں طبی عملہ کی کمی کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیوں کہ بیروہ قصبہ میں یہ واحد ہسپتال ہے جو آس پاس کے قریب تین لاکھوں لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیت فراہم کرتا ہے تاہم یہاں پر طبی سہولیات مئیسر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو یا تو پرائیویٹ ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا ہے یا پھر سرینگر جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وسطح کشمیر کے قصبہ بیورہ میں میں سب قائم سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی عملہ اور میڈیکل فلسٹی کی کمی کی وجہ سے یہاں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق قصبہ میں یہ واحد سرکاری ہسپتال ہے جو قریب تین لاکھ سے زیادہ افراد کوطبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے قیام کیا گیا ہے البتہ ہسپتال میں عملہ اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے ۔ لوگوں کے مطابق ہسپتال میں ای این ٹی ، ڈرمٹالوجی اور آرتھو ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر بابا آدم کے زمانے کی ایکسرے مشین نصب ہے جو کبھی کبار ہی جلوہ دکھائی ہے اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ایکسرے پرائیویٹ لیب میں کراناپڑتا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی بھی ہے اوریہاںتعینات ڈاکٹروں میں سے کئی ایک کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر قریب درجن بھر ڈاکٹروں کے پوسٹ خالی ہے جن کو فوری طورپر پُر کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں نے اس ضمن میں سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ ہسپتا ل میں طبی عملہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں ۔