آوٹ ریچ پروگرام کے سلسلے میں مزید 6مرکزی وزراء27اور 28ستمبر کوجموں کشمیر کے دورے پر آئیں گے جن میں نتن گڈکری، مختار عباس نقوی، گری راج سنگھ کے علاوہ دیگر وزراءبھی شامل ہوں گے جس دوران وہ رنگ روڑ اور دیگر تین قومی شاہراہوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ زوجیلا موڑ ٹنل پر جاری کام کا جائزہ لیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وزراءجموںکشمیر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کرنے والے ہیں جہاں پر وہ مختلف وفود سے بھی ملنے کا پروگرام رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مندوبین سے بھی بات کریں گے ۔مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی مشاورت سے وزراءکے دورہ جموں و کشمیر کے شیڈول کو حتمی شکل دے رہی ہے۔