جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاریگام گاﺅںمیں دوران شب ایک دکان میںآگ نمودار ہوئی اور آناً فاناً گردونواح کی دکانیںبھی اس کی لپیٹ میں آگئیںجس کی وجہ سے وہاں لاکھوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی۔ایس این ایس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاریگام میں ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اگرچہ فائنر اینڈ ایمر جنسی عملہ جائے واردات پر پہنچاتاہم آگ اتنی بھیانک تھی کہ دکانوں میں لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق فائر سروسز عملے کو مختلف علاقوں سے ہوکر پاری گام پہنچایا گیا اور بعد میں انہوں نے آگ پر قابو پالیا۔آگ واردات میں 8دکانیں اور ایک درگاہ جل کر خاکستر ہوگئے۔ابتدائی طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔