منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے 3 منشیات فروش کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی ۔اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی شادی پورہ کے افسران نے شادی پورہ پل پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی( آئی ٹونٹی)زیر رجسٹریشن نمبرJK15A-9181 نے ناکہ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پرناکہ پارٹی نے گاڑی کوروک کراس میں سوارتین افرادکو پکڑ لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران پولیس افسرمذکورہ افراد کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی45بوتلیں برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ جرائم کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ گاندربل میں ایف آئی آرزیرنمبر178/2021کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ادھر ہندوارہ پولیس نے بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے برا¶ن شوگر ضبط کی ۔پولیس تھانہ ولگام کی ایک پولیس پارٹی نے تحصیل آفس تار تھ پورہ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں روکا گیا جس نے ناکہ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکہ پارٹی نے اسے پکڑ لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ پر مشتبہ شخص نے اپنی شناخت معروف احمد بڈانا ولد بشیر احمد ساکن حفرادہ کے طور پر ظاہر کی۔ اس کی ذاتی تلاش کے دوران اس کے قبضے سے300گرام برا¶ن شوگر برآمد ہوئی ، اس کے گرفتار کر کے تھانہ ویلگام منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم کیخلاف پولیس اسٹیشن ویلگام میںمتعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 100/2021کے تحت ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔














