منشیات فروش گرفتار ، ہیروئن جیسا مادہ برآمدمنشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سوپو ر پولےس نے اےک منشےات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی شے برآمد کرکے ضبط کی ۔سی این آئی کے مطابق 19ستمبر کو ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں زنڈری کراسنگ پر پولیس اسٹیشن بومئی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بومئی کی سربراہی میں اےک ناکہ قائم کےاگےا۔ چیکنگ کے دوران ایک راہگیر کو چیک پوائنٹ کے قریب مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے روک لیا گیا۔ جب پولیس پارٹی نے اس کو روکنے کو کہا تو اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی ذاتی تلاش کے دوران اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی 5سوگرام ہیروئن جیسی چیز برآمد ہوئی۔گرفتار شخص کی شناخت عبدالاحد وار ولدمرحوم غلام رسول ساکن مالپورہ بومائی کے طور پر ہوئی ہے۔ تھانہ پولےس بومائی نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 54/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذےد تحقیقات شروع کی گئی ہے۔














