بنگلور، 16 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان اس سال گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔مسٹر مودی نے بنگلورٹیک سمٹ میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک پیغام میں کہا "2015 میں، ہم 81 ویں نمبر پر تھے ” ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یونیکارن کی تعداد 2021 تک دوگنی ہو گئی ہے اور اب یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا مرکز ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ٹیلنٹ پول کے سبب ہندوستان میں 81,000 سے زیادہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اور 100 سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں اور ان کے تحقیقی مراکز قائم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تکنیکی مساوات اور بااختیار بنانے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی طبی اسکیم آیوشمان بھارت کے ذریعہ تقریباً 20 کروڑ خاندانوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلور ٹیکنالوجی اور فکر کی قیادت کا مرکز ہے اور ایک وسیع شہر ہے ۔”بنگلور کئی برسوں سے ہندوستان کے اختراعی انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے ،”۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان غربت کے خلاف جنگ میں ٹیکنالوجی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔