معروف کشمیری گلوکار عبدالرشید عرف ریشما انتقال کر گئے
معروف گلوکار عبدالرشید عرف ریشما اتوار اعلیٰ الصبح انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح عبدالرشید مختصر علالت کے بعد اس دنیا کو کوچ کر گئے۔معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی عبدالرشید کے انتقال کر خبر پھیل گئی لوگوں کی ایک بڑی تعداد ا±ن کے آبائی گھر پہنچے۔نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار صبح دس بجے ا±ن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعد میں ا±ن کو پ±ر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔عبدالرشید عرف ریشما خواجہ سراوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش تھے اور ا±نہیں عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا تھا۔بتادیں عبدالرشید عرف ریشما ”ہائے ہائے وسیئے “کے گانے سے مشہور ہوئی ہے اور مختلف تقریبات میں ا±س کو مدعو کیا جاتا تھا۔