صحافت کے پیشے کو بد نام کرنے والے وادی کشمیر میں سرگرم
شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں پولیس نے دو خود ساختہ صحافیوں کو پندرہ ہزار روپیہ رشوت کے ساتھ گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ مڈل اسکول چتراہل میں تعینات ایک استاد کی جانب سے پولیس تھانہ کرالہ گنڈ میں تحریری طورپر شکایت درج کرائی گئی کہ دو خود ساختہ صحافی عرفان احمد ولد عبدالخالق ساکن ہمپورہ اور اقبال احمد ولد جی ایچ محی الدین ساکن ہمپورہ پنڈت پورہ اسکول کے احاطے میں داخل ہوئے اور طلبا سے بات چیت کی اور ان سے سوالات پوچھنا شروع کر دئے اس دوران انہوں نے اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں افراد نے سوشل میڈیا او رنیوز گروپس پر طلبا کی خراب تعلیم ظاہر کرنے واالی ویڈوز اپ لوڈ نہ کرنے کے بدلے میں سکول کے اساتذہ سے رقم کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ انہوں کے مطابق شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 85/2022کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ موصف ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پندرہ رہزار روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔