کپوارہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت
اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا
سرینگر/13ستمبر///لولاب میں اُ س وقت کہرام مچ گیا جب ایک شخص کی لاش اپنے ہی گھر میں رسی سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ اس دوران پولیس نے لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ادھر کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک معمر شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ ضلع میں ہی اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں منگل کے روز سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کپواڑہ سری نگر شاہراہ پر برامری میں سڑک حادثے میں ایک بزرگ کی موت ہو گئی۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے ایک سنٹروکار زیر نمبر JK01B-7043نے ایک راہ چلتے شخص کو زور دارٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو نزدیکی ہسپتا ل پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک کی شناخت غلام محمد گوجر ولد محمد یوسف گوجر ساکن ہایہامہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں منگل کو اخروٹ کے درخت سے گرنے سے ایک 35 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔یہ واقعہ ہندواڑہ کے حاجن کرال گنڈ علاقے میں پیش آیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ حاجن کرال گنڈ کا رہائشی بلال احمد خان درخت کی چوٹی پر چڑھ گیا تھا اور ننگے پاو¿ں اخروٹ کو پیٹنے میں مصروف تھا کہ پھسل کر نیچے گر گیا۔اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دریں اثناءشمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے گٹلی پورہ گاو¿ں میں منگل کی صبح ایک 25 سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا۔مہلوک شخص کی شناخت جعفر احدم نجار ولد ولی محمد نجار کے بطور ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جعفر احمد کو گھر والوں نے رسی سے لٹکتا ہوا پاتے ہی ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر اس واقع کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔