تین کمسن لڑکے زخمی ، علاج و معالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل
سری نگر ،13/ستمبر/ شرمال شوپیاں میں تصادم کی جگہ بارودی مواد زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے تین کمسن لڑکے زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شرمال شوپیاں میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تصادم کی جگہ ایک زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے تین کمسن لڑکے زخمی ہوئے۔ نمائندے نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اُن کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز شرمال شوپیاں میں مختصر تصادم کے دوران ایک مقامی جنگجو مارا گیا جس کے بعد منگل کی صبح آس پڑوس کے لوگ جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لے تھے کہ اسی اثنا میں کمسن لڑکوں نے ملبے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس دوران دھماکہ ہوا۔ ادھر پولیس نے عوام سے پ±ر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک ا±سے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ چنانچہ ممکن طور جھڑپ کی جگہ بارودی مواد اگر پھٹنے سے رہ گیا ہو تو ا±س کی زد میں آکر کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔ اسی لئے لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔














