ایل اے سی پر فوجی جماﺅ کم کرنے اور ڈی بی او سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈروں کی سطح کی بات چیت کا ایک اور دور جمعرات کو لداخ میں منعقد ہوا جس میں دونوں جانب سے ڈویژن سطح کے فوجی کمانڈروں نے مذاکرات میں شرکت کی ۔ اس موقعے پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فوج جماﺅ کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کو کم کرنے کےلئے فوجی جماﺅ کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ ایل اے سی پر امن و سکون برقرار رکھنے پر بھی تبادلہ خیال گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سطح کی ایک بات چیت کا اگلا دور بھی جلد شروع ہو تاکہ فوجی جماﺅ کے کم پر حکمت عملی طے کی جاسکے ۔ اس کے علاوہ ایل اے سی پر چین کی تعمیراتی سرگرمیوں کا مسئلہ بھی بھارتی فوجی کمانڈروں نے اُٹھایا۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی، 31 اگست: ہندوستان اور چین کی فوجوں نے آج ڈویژن کمانڈر سطح کی میٹنگ کی جس میں انہوں نے لداخ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ امن و سکون برقرار رکھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعے پر دونوں جانب ایل اے سی پر فوجی جماﺅ میں کمی پر بھی اتفاق کیا گیا اور ملٹری سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ "یہ میٹنگ لداخ سیکٹر میں LAC کے ساتھ ساتھ امن و سکون کو برقرار رکھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی گئی تھی۔چینی PLA نے خطے میں اپنے فوجی انفراسٹرکچر اور رابطے کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے LAC کے ساتھ ساتھ بھاری تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔