ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹی 20 میچ 60 رنز سے شکست دیدی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔ بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز شکیب الحسن نے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں بھی پوری کرلیں۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے اسپن گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے چوتھی مرتبہ 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ بنگلہ دیش نے میچ میں 122 رنز بنائے ، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 62 رنوں پر سمٹ گئی۔بنگلہ دیش کے 34 سالہ سابق کپتان شکیب الحسن کا یہ 84 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا۔ انہوں نے 21 کی اوسط سے 102 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 4 وکٹیں 4 بار اور 5 وکٹیں ایک بار لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی 20 رن دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے 24 کی اوسط سے 1718 رنز بھی بنائے ہیں ، جس میں 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اگر ان کے اوور ا?ل ٹی 20 کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے 336 میچوں میں 381 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 5389 رنز بھی بنائے ہیں ، جس میں 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔