روم، ۱۲جولائی (یو این آئی) اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے جمعرات کو اپنا استعفی صدر سرجیو ماتاریلا کے حوالے کردیا ہے ۔وزیر اعظم کا استعفیٰ ان کی مخلوط حکومت میں شامل تین بڑی پارٹیوں فائیو اسٹار موومنٹ، سینٹرل رائٹ فورزا اٹالیا اور انتہائی دائیں بازو کی لیگ کی جانب سے بدھ کو حکومت میں اعتماد کے ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد آیا ہے ۔صدارتی محل نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جمعرات کی سہ پہر پارلیمنٹ کے اسپیکروں سے ملاقات کریں گے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کریں گے ۔اس سے قبل وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے جس میں فائیو اسٹار شامل نہ ہوں۔ تاہم، اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے اس استعفے کو مسترد کر دیا تھا اور ان سے رہنے اور کوئی حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔