شری اَمرناتھ جی یاترا۔2022ءکے لئے کئے گئے اِنتظامات کو یاتریوں کی طرف ریپڈ اسسٹمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) پر ایک تسلی بخش درجہ بندی کی گئی ہے جو 1-5 کے پیمانے پریاتریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں فیڈ بیک فراہم کرتا ہے ۔ریپڈ اسسمنٹ سسٹم نے ایس ایم ایس اور اِی۔ میل سے طبقہ وار جوابات حاصل کئے ہیں۔یاتریوں کو کُل 1,23,971مواصلات بھیجے گئے جن میں سے 9,389 نے اَپنے تاثرات کے ساتھ جواب دیا۔آر اے ایس پر تمام لنگروں اور کھانے پینے کی جگہوں پر یاترا کے راستے میں آنے والے یاتریوں کو معیاری طعام فراہم کرنے کے اِنتظامات کو 93فیصد یاتریوں نے تسلی بخش درجہ بندی کی ہے ۔ زیادہ تر جواب دہندگان کے ساتھ اس کی درجہ بندی 4اور اس سے اوپر ہے۔اِسی طرح رہائش اور صفائی ستھرائی کو بالترتیب 89فیصد اور 85فیصد سے تسلی بخش رائے ملی ہے ۔ مجموعی طور پر 90 فیصد جواب دہندگان کا مجموعی تجربہ خوشگوار رہا ہے۔ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) فیڈ بیک کے علاوہ جوابات اور فزیکل فیڈ بیک کا ایک نظام بھی قائم کیا گیا ہے اور یاتریوں سے 20 پیرا میٹروں کے سلسلے میں خدمات ، بنیاد ی ڈھانچے او رسہولیات کی درجہ بندی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ اِن فیڈ بیک فارموں کے 20 دِنوں کے تجزیے سے معلو م ہوتا ہے کہ زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے ان خدمات پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا جو آر اے ایس کے فیڈ بیک تجزیہ سے مطابقت رکھتی ہےں۔یہ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں اعلیٰ سطح کے اطمینان کی نشاندہی کرتا ہے۔سیکرٹری نے ایسے یاتریوں سے اپیل کی جنہیں یاترا کے دوران مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ،وہ اَپنی شکایات کیمپ ڈائریکٹر وں کو بتائیں جو یاتریوں کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کا ازالہ کریں گے۔حکومت اور شرائین بورڈ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے ئے یاتریوں کی طرف سے ذکر کردہ تشویش کے علاقوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔