واشنگٹن: ۰۱ مارچ / امریکی شہریوں کی بڑی تعداد یوکرین جا کر روس کےخلاف لڑنا چاہتی ہے اور اس صورت حال نے امریکہ میں یوکرین کے سفارتخانے کو غیرمتوقع طور پر ایک ریکروٹمنٹ سینٹر کا سا کردار سونپ دیا ہے۔ یوکرینی سفارت کاروں کو ایسی ہزاروں پیشکش مل رہی ہیں جن میں لوگ رضاکارانہ طور پر یوکرین جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ یوکرین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل بوریس کریمینٹسکی کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جنگ بلااشتعال اور ناجائز ہے اور وہ آ کر لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی رضاکار یوکرین کیلئے لڑنے کے خواہاں افراد کے بہت چھوٹے حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، جو سوشل میڈیا کے اس دور میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں پر جذبات کا عکاس ہے۔ جنرل کریمینٹسکی کے مطابق ’یہ کرائے کے فوجی نہیں جو پیسے کمانے آ رہے ہیں، بلکہ یہ خیرسگالی کے جذبے سے سرشار لوگ ہیں جو آزادی کیلئے لڑنے والوں کی مدد کیلئے آنا چاہتے ہیں۔‘