ADVERTISEMENT
اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں تیز ہوا¶ں کے باعث ہونے والے مختلف حادثوں میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع ہفتہ کو میڈیا رپورٹ میں دی گئی۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر کے علاقے دھوراجی میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے ایک شخص کی موت تیز ہوا¶ں کے باعث چہرے پر بلاک گرنے سے ہوئی۔ جمعہ کو تیز ہوا¶ں کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے پانچ دیگر افراد ہلاک ہو گئے ۔
ADVERTISEMENT