تمام ممالک ہجوم سے بچنے کیلئے قومی دنوں کی تقریبات منسوخ کرے: ڈبلیو ایچ او
جینوا/ ایجنسیز/ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ 2022ءکورونا وائرس کی وباءکے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔ جاری کئے گئے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے خاتمے کیلئے دنیا کو مل کر مشکل اقدامات کام کرنا چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ ملکوں کو ہجوم سے بچنے کے لیے اپنے قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کرنا چاہیے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔ ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی اومی کرون سے متاثر ہورہے ہیں، اومی کرون میں ویکسین کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔