تل ابیب(یواین آئی) امریکہ کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملہ کی تیاری کا حکم دیا ہے ۔اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ کو مطلع کیاگیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملہ کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کےلئے تیاری ہے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباو¿ بڑھائے ۔ اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر فوجی دباو¿ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے صیہونی فوج کو اسٹرائیک کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔