ینگون/ ایجنسیز/ میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پ±رامن احتجاج کرتے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ صبح پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے، واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو ایک گا ڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی فوج نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کےخلاف فروری سے عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین کےخلاف کریک ڈاو¿ن میں اب تک 1300 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔