پراگ(یو این آئی) پناہ گزینوں کے معاملے پر پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود جمہوریہ چیک نے پولینڈ کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جیکب کولہانیک نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر کولہانیک نے اتوار کو ٹویٹر پر کہا“میں نے اپنے پولینڈ کے ہم منصب روزبگنیو کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔ ہم نے پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر شروع ہونے والے تنازع کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔ میں نے پولینڈ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور ضرورت پڑنے پر ان کی دو طرفہ مدد کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تنازع کے جلو میں پیر کو یوروپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل میں سرحدی بحران پر بحث کی جائے گی۔