Daily Aftab
23 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

نوعمری میں ڈپریشن، بڑھاپے کا ڈیمنشیا بن سکتا ہے، تحقیق

by Online Desk
09 نومبر 2021
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

امراضِ قلب اور دماغی کمزوری کے مرض کے درمیان تحقیق میں ایک ان دیکھا پہلو سامنے آیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر نوجوانی میں مسرور اور خوش رہا جائے تو ادھیڑ عمری یا بڑھاپے میں ذہنی صلاحیت (کوگنیشن) کی تنزلی کو روکا جاسکتا ہے۔لیکن اس کا الٹا عمل بھی ہوسکتا ہے کہ نوعمری میں لاحق ڈپریشن بڑھاپے میں اکتسابی صلاحیت کی کمزوری اور ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے سائنسدانوں نے کی ہے جس کی تفصیلات الزائیمر ڈیزیز نامی جرنل میں 28 ستمبر کو شائع ہوئی ہے۔سائنسدانوں نے اختراعاتی طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس میں 20 سے 89 برس تک کے 15 ہزار افراد میں ڈپریشن والے لوگوں میں امراض کی پیشگوئی اور اس کا ممکنہ نتیجہ نوٹ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ کہ جو افراد نوجوانی میں ڈپریشن کے شکار تھے ان میں سے 6 ہزار بوڑھے افراد ملے اور ان میں دیگر کے مقابلے میں دماغی و اکتسابی زوال کا خطرہ 73 فیصد تک دیکھا گیا۔اس تحقیق میں ماہرین نے غذا، طرزِ زندگی، عمر، جنس، قومیت، تعلیم، باڈی ماس انڈیکش، ذیابیطس اور تمباکونوشی وغیرہ کو بھی شامل کیا۔ سائنسداں وِلا برینووز اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ دماغی تناو¿ کی صورت میں ’گلوکوکورٹیکوکوئیڈز‘ نامی ہارمون خارج ہوتے ہیں جو براہِ راست دماغ کے ایک اہم گوشے ’ہیپوکیمپس‘ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہیپوکیمپس میں ہماری سوچ بنتی ہے، فکر کی تنظیم ہوتی ہے اور یادیں منظم ہونے لگتی ہیں۔تحقیق سے انکشاف ہوا کہ اس کا اثر خواتین پر زیادہ ہوتا ہے یعنی ان کی یاسیت بڑھاپے میں انہیں زیادہ متاثر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس پوری تحقیق میں گیارہ برس تک سال میں دومرتبہ تمام شرکا سے رابطہ کیا گیا اور ان سے سوالنامے بھروائے گئے۔تمام شرکا کو ڈپریشن کے مشہور ٹیسٹ سی ای ایس ڈی 10 سے گزارا گیا جس میں عموماً دس سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ اس سے ڈپریشن کی علامات یعنی کم، درمیانی اور شدید درجات کو معلوم کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کی ابتدا میں نوجوانوں میں 13 فیصد، درمیانی عمر کے افراد میں 26 فیصد اور بوڑھوں میں 34 فیصد تک کسی نہ کسی درجے کا ڈپریشن موجود تھا۔ ان میں سے 1277 افراد ایسے نکلے جو کسی نہ کسی درجے کے دماغی زوال کے شکار تھے۔مطالعے کے تحقیق جو فرد جتنا زیادہ ڈپریشن میں جائے گا اس کا فکری اور دماغی انحطاط اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ اس لیے ضروری ہے کہ اگرا?ج ڈپریشن کو کم کیا جائے تو اس سے بڑھاپے میں ڈیمنشیا کو روکا جاسکتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
Next Post
سیکیورٹی تحفظات دور ہونے پر پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوگی، آسٹریلوی کپتان

سیکیورٹی تحفظات دور ہونے پر پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوگی، آسٹریلوی کپتان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نوعمری میں ڈپریشن، بڑھاپے کا ڈیمنشیا بن سکتا ہے، تحقیق
بین اقوامی

نوعمری میں ڈپریشن، بڑھاپے کا ڈیمنشیا بن سکتا ہے، تحقیق

09 نومبر 2021
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی 2مقامی جنگجو جاں بحق
تازہ ترین خبریں

24 اپریل 2022
 امت شاہ  26 ستمبر کو امرتسر میں شمالی زونل کونسل کی 31ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے
تازہ ترین خبریں

ملک کے ہر غریب طبقہ کو سستی طبی خدمات فراہم کرنے کےلئے سرکار عدہ بند

08 جنوری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d