کھٹمنڈو/۔ ہندوستان نے جمعہ کو نیپال کے پیوتھن ضلع میں اسکول اور ہاسٹل کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ، جسے شری ڈانگ-بنگ سیکنڈری اسکول اینڈ ہاسٹل بلڈنگز کے نام سے جانا جاتا ہے اور نیپال۔ بھارت ترقیاتی تعاون’ معاہدے کے تحت ہندوستان کی مالی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے میں طلباء کو بہتر تعلیم اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنا، سیکھنے کا ایک بہتر ماحول پیدا کرنا اور علاقے میں تعلیم کی مجموعی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔ یہ پہل نیپال کی ترقی کی حمایت کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا حصہ ہے، 2003 سے مختلف شعبوں میں 551 سے زیادہ ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس شروعکیے گئے ہیں۔














