فرانس سے تمام 36 طیارے مل گئے۔ بھارت
سرینگر/15دسمبر///فرانس سے آج آخری رافیل طیارہ ملک پہنچ گیا ہے‘ اس طرح ا±سے مجموعی طور پر فرانس سے تمام 36 طیارے مل گئے ہیں۔ بھارت کی فضائیہ کے مطابق آخری طیارہ فرانس سے روانہ ہوا اور متحدہ عرب امارات کے راستے ملک پہنچ گیا ہے۔ پرواز کے دوران رافیل کو متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے ایک تیل بردار جہاز نے ایندھن سپلائی کیا۔ بھارت اور فرانس کی سرکاروں نے 2016 میں ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت فرانس نے لگ بھگ 60 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے فراہم کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ ان طیاروں کا پہلا بیچ پچھلے سال 29 جولائی کو پہنچا تھا۔












