ADVERTISEMENT
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کے روز ایک چالیس سالہ شخص تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے متعلقہ دفعات کے تحت رپورٹ درج کرلی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سٹیڈیم کالونی کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائک سوار جس کی شناخت عبدالجمید نجار ساکن سمبل موقعے پر ہی فوت ہوا ۔ ادھر پولیس نے اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانونی و طبی لوازمات کے بعد لوش کو لواحقین کے حوالے کی گئی ۔
ADVERTISEMENT