واشنگٹن، 4 نومبر (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کی رات نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹٹیا جیمز کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر ‘ڈرانے اور ہراساں کرنے کی جنگ’ کا الزام لگایا۔مقدمے میں محترمہ جیمز پر مسٹر ٹرمپ کی کاروباری سرگرمیوں کی جانچ کے دوران فلوریڈا اور نیویارک دونوں جگہوں کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ محترمہ جیمز کی جانچ سیاست سے متاثرتھی۔واضح رہے کہ محترمہ جیمز نے ستمبر میں مسٹر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ خاندان کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں دھوکہ دہی ہوئی ہے ۔محترمہ جیمز نے مسٹر ٹرمپ پر ٹیکس سے کچھ فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر کے گھروں اور گولف کورسز سمیت جائیداد کی قیمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔