سیول، 4 نومبر (یو این آئی) جنوبی کوریا نے سرحد کے نزدیک مختلف مقامات پر شمالی کوریا کے 180 سے زیادہ فوجی طیاروں کے سرگرم ہونے کا پتہ چلنے کے بعد اس نے جمعہ کو 80 لڑاکا بمبار اور دیگر جنگی طیاروں کو پیچھے کھدیڑ دیا ۔یہ اطلاع جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کے حکام نے دی ہے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے مطابق شمالی کوریا کے طیاروں کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان اس کے اندرونی علاقوں کے ساتھ ساتھ مغربی اور مشرقی ساحلوں پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فضائی مشقوں کی شدید مخالفت کی ہے ۔