Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

عرق گلاب کی 6 سو برس پرانی دکان کے مالک ہیں عبدالعزیز کوزگر

by Online Desk
24 اپریل 2023
A A
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عرق گلاب کی یہ دکان جو پانچ سے چھ سو برس پرانی مانی جاتی ہے، سری نگر میں حضرت امیر کبیر (رح) سے منسوب تاریخی خانقاہ معلیٰ سے چند قدم کے فاصلے پر قائم ہے۔
آج سے قریب سات سو برس قبل جب حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی (رح) کشمیر تشریف لائے تو وہ اپنے ساتھ مبلغوں کے علاوہ مختلف دستکاریوں کے کاریگروں، حکمیوں اور عطار کی ایک فوج بھی ساتھ لائے، جنہوں نے یہاں رہائش پذیر ہو کر مقامی لوگوں کو اپنے اپنے ہنر کے تمام گ±ر سکھائے۔ ان ہی دستکاروں اور عطار کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ وادی میں جہاں مختلف دستکاریاں آج بھی نہ صرف زندہ و جاوید ہیں بلکہ ہماری شاندار ثقافت کا ایک اہم حصہ اور متعدد لوگوں کی روزی روٹی کا وسیلہ بھی ہیں۔ وہیں سری نگر کے ڈاو¿ن ٹاو¿ن علاقے میں موجود عرق گلاب کی ایک دکان اسی زمانے کی ایک یاد گار ہے۔عرق گلاب کی یہ دکان جو پانچ سے چھ سو برس پرانی مانی جاتی ہے، سری نگر میں حضرت امیر کبیر (رح) سے منسوب تاریخی خانقاہ معلیٰ سے چند قدم کے فاصلے پر قائم ہے۔ اس دکان میں کشمیری گلاب کے پھولوں کی پتیوں کو نچوڑ کر عرق گلاب تیار کیا جاتا ہے جو کشمیر کی تمام زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں اجتماعات و دیگر موقعوں پر چھڑکا جاتا ہے۔ اس دکان کے مالک و وارث عبدالعزیز کوز گر نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کام بطور تجارت نہیں بلکہ اپنے اسلاف کی یاد گار کو زندہ رکھنے کے لئے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ دکان پانچ سے چھ سو برس پرانی ہے اور میں خود پچاس برسوں سے اس کو چلاتا آ رہا ہوں اور کشمیری گلاب کے پھلوں کی پتیوں سے عرق گلاب تیار کرتا ہوں یہ ایک مقدس پیشہ ہے جس کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘وادی بھر کی زیارت گاہوں، خانقاہوں، آستانوں، امام بارگاہوں میں ہماری دکان کے عرق گلاب کو ہی اجتماعات کو دیگر موقعوں پر چھڑکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ ختم المعظمات کی تقریبات کے لئے بھی ہمارے یہاں کے عرق گلاب کو ہی استعمال کیا جاتا ہے’۔موصوف نے کہا کہ ہم نے قیمت بہت کم رکھی ہے کیونکہ ہماری غرض تجارت نہیں ہے بلکہ خدمت ہے عرق گلاب کی جو بوتل بازار میں 3 سو روپیے میں ملتی ہے ہماری دکان پر وہ زیادہ سے زیادہ 50 روپیے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دکان پر قریب ڈیڑھ سو اقسام کے عرق دستیاب ہوا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف مرضوں کی دوا بھی یہاں تیار کرتے تھے۔ عبدالعزیز نے کہا کہ پہلے یہاں کے حکیم بھی مختلف مرضوں کے لئے کچھ عرق لکھا کرتے تھے جو ہم یہاں تیار کرکے مریضوں کو دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ‘لیکن اب حکیموں نے وہ عرق لکھنے بند کئے ہیں اور ہم نے ان کو بنانے کا کام ترک کر دیا ہے’۔موصوف کاریگر نے کہا کہ ہم قدیم طور طریقے کو بر قرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونما نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ‘جس طریقے سے ہمارے اسلاف اپنے ہاتھوں سے عرق گلاب بناتے تھے ہم بھی بالکل اسی طریقے کو اختیار کئے ہوئے ہیں بلکہ اس عرق کے لئے جن برتنوں اور بوتلوں کو وہ استعمال کرتے تھے ہم بھی ان کو ہی استعمال میں لاتے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘تاہم آج کی نسل اس سے بالکل بے خبر ہے ان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ ہماری عبادت گاہوں میں خوشبو کے لئے استعمال کیا جانے والا عرق گلاب یہیں تیار کیا جاتا ہے’۔عرق گلاب جس کو گلاب کے پھول کی پتیوں سے تیار کیا جاتا ہے، نہ صرف خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ موجودہ کاسمیٹکیس سے قبل اس کو میک اپ کی چیزوں میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ ماہرین کے مطابق عرق گلاب جلد کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے اور یہ جلد کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے بے حد کار آمد سمجھا جاتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
سرینگر میں تیز دھار والے آلات کی عوامی فروخت اور رکھنے پر پابندی
تازہ ترین خبریں

سرینگر میں زارو گن فیکٹری کے قریب چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

27 نومبر 2025
کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش 
تازہ ترین خبریں

جموں پولیس نے آن لائن شدت پسندی سے جڑے 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

27 نومبر 2025
جموں و کشمیر

اہلیہ پروفیسر محمد یاسین قادری رحلت کرگئیں

27 نومبر 2025
چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025
ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت
تازہ ترین خبریں

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

03 اکتوبر 2025
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی  معیشت  کا2.65 لاکھ کروڑ روپے تک  پہنچنے کا امکان

02 اکتوبر 2025
Next Post
امرت پال سنگھ کی بیوی کو امرتسر ہوائی اڈے پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لی گئی

شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی امرت پال کی حمایت میں آئی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

عرق گلاب کی 6 سو برس پرانی دکان کے مالک ہیں عبدالعزیز کوزگر
ادارتی

عرق گلاب کی 6 سو برس پرانی دکان کے مالک ہیں عبدالعزیز کوزگر

24 اپریل 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ
تفریح

کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ

30 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d