نئی دہلی، (اے یوایس)شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی ) خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔ ایس جی پی سی نے امرت پال اور دیگر کے خلاف کی گئی کارروائی کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ ایس جی پی سی نے کہا ہے کہ وہ امرت پال کے خاندان کو ڈبرو گڑھ لے جانے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کرے گی۔ اتنا ہی نہیں ایس جی پی سی ممبران نے امرت پال کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔دوسری جانب امرت پال سنگھ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور وہ اپنی قانونی جنگ لڑیں گے۔ امرت پال کے چچا سکھچین سنگھ نے امرتسر میں کہا، ”ہمیں صبح 7.15 بجے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسے دیکھ کر کنبہ بے فکر ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امرت پال کے چچا نے کہا کہ خاندان آسام کے ڈبرو گڑھ جائے گا اور ان سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قانونی جنگ لڑیں گے۔ امرت پال سنگھ کو اتوار کو پنجاب کے موگا ضلع کے روڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے مفرور تھا۔ پنجاب سے امرت پال (29) کو لے کر ایک خصوصی پرواز آسام کے ڈبرو گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچی، جہاں سے اسے سینٹرل جیل لے جایا گیا۔امرت پال جرنیل سنگھ کا تعلق بھنڈرانوالے روڈے گاو¿ں سے تھا اور انہیں گزشتہ سال اس گاو¿ں میں منعقدہ ایک پروگرام میں تنظیم ‘وارس پنجاب دے’ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔













