سرینگر//ایک میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں متروک قرار دئے گئے 2,000 روپے کے کرنسی نوٹوں میں سے 72 فیصد سے زیادہ اب تک بینکوں میں جمع کرائے یا ان کا دیگر نوٹوں سے تبادلہ کیا ہے ۔ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے 19 مئی 2023 کو اعلان کیا کہ اس نے 2000 روپے کے کرنسی نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک نے سبھی بنکوںسے کہا کہ وہ 30 ستمبر 2023 تک 2000 روپے کے بینک نوٹوں کو اپنے کھاتوں میں جمع کرائیں یا کسی بھی بینک برانچ میں دیگر مالیت کے بینک نوٹوں میں تبدیل کریں۔2000کے نوٹ کوبینک کھاتوں میں معمول کے مطابق، بغیر کسی پابندی کےجمع کرایا جا سکتا ہے ۔ 2000 روپے کے کرنسی نوٹوں کے بدلے کی سہولت 23 مئی 2023 سے شروع ہوئی تھی۔