ADVERTISEMENT
ممبئی، ۶اگست (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام نے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ ورشا سے ہفتہ کو پوچھ گچھ کی۔مسٹر راوت کی ای ڈی ریمانڈ میں توسیع کے دو دن بعد، ای ڈی نے محترمہ ورشا کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ممبئی میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو مسٹر راوت کی ای ڈی ریمانڈ کی مدت 8 اگست تک بڑھا دی تھی۔
ADVERTISEMENT