رام گڑھ:۸مئی ( یواین آئی ) جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع کے چتر پور واقع رام گڑھ۔ بوکارو اہم شاہراہ کے مورو بند ا گا[؟]ں کے نزدیک اتوار کو تالاب میں ڈوبنے سے انجینئرنگ کالج کے تین طلبائکی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ تینوں طلبائگرمی سے راحت پانے کے لئے تالاب میں نہانے لئے گئے تھے ۔ طلبائکو تیرنا نہیں آتا تھا اس لئے پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے سبھی ڈوب گئے ۔مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی رج رپا پولیس نے لوگوں کی مدد سے لاشوں کو تالاب سے باہر نکالا ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے صدراسپتال رام گڑھ بھیج دی ہیں۔مہلوکین کی شناخت بوکارو کے انکت کمار ، گرڈیہہ کے ابھیشیک کمار اور دھنباد کے کتراس کے روہن مالاکار کے طور ہوئی ہے ۔ تینوں انجینئرنگ کالج مورو بندا میں زیر تعلیم تھے ۔