وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز زور دے کر کہا کہ ہندوستان سرحد پار سے ملک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق آسام کی رجدھانی گوہاٹی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں 1971 کی ہندوپاک جنگ کے آسام میں مقیم سابق فوجیوں کو مبارکباد دی گئی۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کےلئے کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان یہ پیغام دینے میں کامیاب رہا ہے کہ دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کاکہناتھاکہ اگر ملک کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تو ہم سرحد پار کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ملک کی مشرقی سرحد اس وقت مغربی سرحد کے مقابلے زیادہ امن اور استحکام کا تجربہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مغربی سرحدوں پر جو کشیدگی کا سامنا ہے وہ مشرقی سرحد کے ساتھ موجود نہیں ہے کیونکہ بنگلہ دیش ایک دوست ملک ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ دراندازی کا مسئلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اب سرحد (مشرقی سرحد میں) پر امن اور استحکام ہے۔شمال مشرق کے مختلف حصوں سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی حالیہ واپسی پر، وزیر دفاع نے کہا کہ جب بھی کسی جگہ پر حالات بہتر ہوئے تو حکومت نے ایسا کیا۔اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ عوامی غلط فہمی تھی کہ فوج ہمیشہ AFSPA کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔راجناتھسنگھ نے مزید کہاکہیہ صورتحال ہے جوAFSPA کے نفاذ کےلئے ذمہ دار ہے، فوج نہیں۔