حلف ناموں میں مجرمانہ کیس درج ہونے کا اعتراف ، 36فیصدی اُمیدوار کروڑ پتی
لکھنو¿ (یواین آئی) اُترپردیش میں پانچویں مرحلے کے تحت انتخابی میدان میں قسمت آزمانے والے 27فیصدی اُمیدواروں نے پرچہ نامزدگی کے دوران داخل حلف ناموں میں مجرمانہ کیس درج ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ36فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ یوپی الیکشن واچ و اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس(اے ڈی آر) نے پانچویں مرحلے کے کل 693امیدواروں میں سے 685امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے ۔اے ڈی آر کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق 685میں سے 185یعنی کہ 27فیصدی امیدواروں نے اپنے حلف ناموں میں خود کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ان میں سے 141یعنی 21فیصدی نے سنگین قسم کے معاملے درج ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ اس اعداد کو اگر پارٹی کے اعتبار سے دیکھیں تو ایس پی کے 59امیدواروں میں سے 42یعنی کہ 71فیصدی،اپنا دل کے 7میں سے 4یعنی کہ57فیصدی،بی جے پی کے 48میں سے 25امیدوار یعنی کہ 48فیصدی،بی ایس پی کے 61میں سے 23امیدوار یعنی کہ 38فیصدی ، کانگریس کے 61میں سے 23امیدوار یعنی کہ 38فیصدی اور عاپ کے 52میں سے 10امیدواریعنی 19فیصدی کے خلاف مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔ جبکہ کل امیدواروں میں سے 246یعنی 36فیصدی کروڑ پتی ہیں۔ جن میں سے بی جے پی کے 52میں سے 47امیدوار یعنی کہ 90فیصدی،اپنا دل کے 7میں سے 6یعنی کہ 86فیصدی،ایس پی کے 59میں سے 49یعنی کہ 83فیصدی،بی ایس پی کے 61میں سے 44یعنی کہ 72فیصدی ،کانگریس کے 61میں سے 30یعنی کہ 49فصدی اور عاپ کے 52میں سے 11یعنی کہ 212فیصدی امیدواروں نے کروڑ پتی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ پانچویں مرحلے میں الیکشن لڑنے والے فی امیدوار کی اوسط ملکیت2.48کروڑ روپئے ہے ۔












