تنازعہ حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ
نئی دہلی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے سستی پرواز کی خدمات مہیا کروانے کیلئے مشہور ایئر لائن‘ اسپائس جیٹ کو سوئس مالیاتی خدمات کی بڑی کمپنی ’کریڈٹ سوئس‘ کے ساتھ بقایا کی ادائیگی سے متعلق تنازعہ کو حل کرنے کیلئے تین ہفتوں کا وقت دیا۔چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت والی بنچ نے اسپائس جیٹ کی جانب سے تین ہفتوں میں تنازعہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد اسے یہ راحت دی۔چیف جسٹس نے اسپائس جیٹ پر کئی سخت تبصرے کے ساتھ اس کے خلاف مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر تین ہفتوں تک روک لگا دی جس میں اسپائس جیٹ کو اپنا کام کاج سمیٹنے کی کی ہدایت دی گئی تھی۔کریڈٹ سوئس اور اسپائس جیٹ کے درمیان مینٹیننس چارجز کی بقایا رقم کے سلسلے میں اختلاف چل رہا ہے۔چیف جسٹس رمنا نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو فروری کے وسط تک ملتوی کرتے ہوئے کہا،’ہم تین ہفتوں کے لیے ر±ک رہے ہیں۔ عرضی گذار اسپائس جیٹ کے پاس اب 21 دنوں کا وقت ہے‘۔