Daily Aftab
22 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پائیدار ترقی اور وسائل کی کارکردگی کوبہتر کرنے کے لیے صنعتوں کے ذریعہ سرکلر اپروچ کو اپنانا ناگزیر ہے۔ بھوپندریادو

by Online Desk
19 فروری 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی۔/موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ‘فضلات کی ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تبدیلی 2025’کے عنوان سےری سائیکلنگ اینڈ انوائرمنٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف انڈیا (آر ای آئی اے آئی) کے زیر اہتمام ایک روزہ کانکلیو کا افتتاح کیا ۔مرکزی وزیر نےافتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ‘‘ہندوستان میں سالانہ تقریبا 62 ملین ٹن فضلہ پیدا ہوتا ہے ، جس میں پلاسٹک ، الیکٹرانک اور مضر صحت فضلات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔  لو ، بناؤ اور ٹھکانے لگاؤ کے روایتی لائنیئر اقتصادی ماڈل اب پائیدار نہیں ہے ۔  کوڑے دانوں پر بڑھتے ہوئے بوجھ ، قدرتی وسائل کی کمی ، اور کوڑے کو بلا روک ٹوک ٹھکانے لگانے کے طریقے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے ۔  سرکلر اکانومی صرف ایک متبادل نہیں ہے ؛بلکہ یہ ناگزیر ہے ۔  اس سے بنیادی تبدیلی کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ہم مواد کی پیداوار ، استعمال اور بندوبست کیسے کرتے ہیں ۔ ’’  انہوں نے کہا کہ اچھی طرح سے کام کرنے والی سرکلر معیشت نہ صرف قدرتی وسائل کا تحفظ کرتی ہے بلکہ صنعتی اختراع ، اقتصادی مسابقت اور روزگار کے مواقع کو بھی فروغ دیتی ہے ۔جناب بھوپیندریادو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان فضلہ کے روایتی نظم سے ہٹ کر فضلات سے  حصول دولت کی پہل کے ذریعے ری سائیکلنگ کی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی سمت میں بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ‘‘سرکلر اکانومی کا مستقبل میں اہم کردار ہے جس میں پروڈکٹ ڈیزائن سے لے کر اینڈ آف لائف مینجمنٹ تک ہر مرحلے پرفضلے کو کم کرنا ، دوبارہ استعمال کرنا اور ری سائیکلنگ شامل ہے ۔  فضلہ کو بوجھ کے طور پر نہیں بلکہ وسیلہ کے طور پر برتاجانا چاہیے ۔  اقتصادی استحکام ، ماحولیاتی پائیداری اور سماجی تحفظ کے حصول کے لیے پائیدار طریقوں کو اپنانا بہت ضروری ہے ۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سال 2050 تک ہندوستان کی سرکلر معیشت کی مارکیٹ ویلیو 2 کھرب ڈالر ہونے اور ایک کروڑ ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے ۔  یہ اسٹارٹ اپس اور نئے ری سائیکل شدہ مصنوعات سازوں کے لیےبڑا موقع ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس ترقی کو ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ، جس میں فطرت کے موثر ری سائیکلنگ سسٹم سے تحریک حاصل کرناچاہیے کیونکہ کوئی بھی فردفطرت کی طرح ری سائیکل نہیں کرتا ہے ۔جناب بھوپیندریادو نے ملک میں قائم ری سائیکلنگ کی صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ قدرتی وسائل پر انحصار کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کے لیے درکار اہم معدنیات کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے نئی جدید ٹیکنالوجیز تیار کرے اور انہیں اپنائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘سرکلر اکانومی کے اصولوں کو اپنانے سے زبردست اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں ۔  وسائل کی کارکردگی کی طرف یہ منتقلی آتم نربھر بھارت کے ہمارے قومی وژن کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ ہے ،جس سے عالمی منڈیوں میں ہندوستانی صنعتوں کی مسابقت کو بہترکیاجاسکتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
سنگرونی پلوامہ میں شبانہ آگ کی واردات ،تین رہائشی ڈھانچے تباہ

رام بن بانہال میں بھیانک آتشزدگی، کم سے کم 7 رہائشی مکان خاکستر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پائیدار ترقی اور وسائل کی کارکردگی کوبہتر کرنے کے لیے صنعتوں کے ذریعہ سرکلر اپروچ کو اپنانا ناگزیر ہے۔ بھوپندریادو
قومی

پائیدار ترقی اور وسائل کی کارکردگی کوبہتر کرنے کے لیے صنعتوں کے ذریعہ سرکلر اپروچ کو اپنانا ناگزیر ہے۔ بھوپندریادو

19 فروری 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d