نئی دلی/ ر وزگار کی فراہمی کو تقویت دینے کے مقصد سے، محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے مشن موڈ میں مرکزی بجٹ 2024-25 میں اعلان کردہ ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ای ایل آئی) اسکیم کو تیزی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ یہ بات ڈاکٹر منڈاویہ نے ای ایل آئی اسکیم اور اس کے نفاذ کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے محنت اور روزگار، محترمہ شوبھا کرندلاجے اور وزارت اور ای پی ایف او کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ڈاکٹر منڈاویہ نے ایک مضبوط میکانزم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ای ایل آئی سکیم کے فوائد حقیقی استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہماری کوششیں ایک پائیدار اور جامع روزگار کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی طرف ہوں۔ ای ایل آئی اسکیم کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور آجروں اور ملازمین کو ترغیبات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسکیم کا مقصد 2 سال کی مدت میں ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع بڑھانے اور روزی روٹی بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی۔مرکزی وزیر نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کو، خاص طور پر مستفید ہونے والوں کو ای ایل آئی اسکیم کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک وسیع پیمانے پر رسائی اور بیداری کی مہم چلائیں۔مرکزی بجٹ 2024-25 میں ‘روزگار سے منسلک ترغیب’ کے لیے تین اسکیموں کا اعلان وزیر اعظم کے 5 اسکیموں کے پیکج کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا اور 5 سال کی مدت میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کو روزگار، ہنر اور دیگر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔وزارت محنت اور روزگار مذکورہ اسکیموں کی تفصیلات کے ساتھ ان کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔