Daily Aftab
1 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

انڈیا الائنس کے رہنماؤں کی الیکشن کمیشن سے ملاقات، ووٹوں کی گنتی اصولوں کے مطابق کرانے کا مطالبہ

by Online Desk
02 جون 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس ملاقات میں وفد نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی گنتی میں شفافیت سے متعلق کئی مطالبات کیے، جن میں بنیادی طور پر گنتی کے عمل کو قانون کے مطابق کرنے اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی سے متعلق مطالبات اہم ہیں

لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے قبل انڈیا الائنس کے لیڈروں کے ایک وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں کانگریس قائدین ابھیشیک منو سنگھوی، سلمان خورشید، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، بائیں بازو کے سیتارام یچوری اور ڈی راجہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

ADVERTISEMENT

اس ملاقات میں وفد نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی گنتی میں شفافیت سے متعلق کئی مطالبات کیے، جن میں بنیادی طور پر گنتی کے عمل کو قانون کے مطابق کرنے اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی سے متعلق مطالبات اہم ہیں۔ اس وفد میں ابھیشیک منو سنگھوی، سلمان خورشید، ڈی راجہ، سیتارام یچوری، رام گوپال یادو، سنجے یادو اور ناصرحسین شامل تھے۔

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ابھیشک منوسنگھوی نے کہا کہ ہم انڈیا الائنس کے لیڈر تیسری بار الیکشن کمیشن کے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارہا ایسا ہوا ہے کہ پوسٹل بیلٹ سے الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہو جاتا ہے، الیکشن کمیشن کا یہ ضابطہ ہے کہ پوسٹل بیلٹ کو پہلے شمار کیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو پھر ای وی ایم کی گنتی کی جائے۔ اسی طرح پوسٹل بیلٹ کے نتیجے کا پہلے اعلان کیا جانا چاہئے اور پھر ای وی ایم کے نتیجے کا اعلان ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا، "ہماری شکایت یہ تھی کہ الیکشن کمیشن نے اسے 2019 کے رہنما خطوط سے ہٹا دیا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ای وی ایم کی مکمل گنتی کے بعد بھی پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا اعلان کرنا اب لازمی نہیں ہے۔ یہ ضروری ہے کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے جو پہلے فیصلہ کن ثابت ہوتی ہے۔

اس موقع پر سی پی آئی ایم کے سیتارام یچوری نے کہا کہ ہم نے کمیشن سے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی قانون کے مطابق ہونی چاہیے اور سپروائزرس ان قوانین پرعمل کرائیں۔ سیتارام یچوری نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ووٹوں کی گنتی کو سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹر کیا جائے اور کنٹرول یونٹ سے تصدیق کی جائے نیز مشین سے آنے والے ڈیٹا کی تصدیق کی جائے۔ سیتارام یچوری نے کہا کہ جب ای وی ایم کو سیل کیا جاتا ہے تو اس کی تصدیق کے لیے کاؤنٹنگ ایجنٹ ہوتے ہیں اور گنتی کے دوران بھی ان کے ذریعے اس کی دوبارہ تصدیق کی جائے۔

کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے کہا کہ ہم نے گنتی کے عمل کے دوران بہت سخت نگرانی کی درخواست کی اور ای سی نے ہمیں تسلی بخش جواب بھی دیا۔ ہم نے کسی اصول پر سوال نہیں اٹھایا لیکن اس بات کو یقینی بنایا کہ ان پر ایمانداری سے عمل کیا جائے۔

ایگزٹ پول کے اندازے پر کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے دوران ایگزٹ پول نے کیا پیشین گوئی کی تھی، کسی نے بھی بی جے پی کو واضح اکثریت نہیں دی تھی۔ ہم سب کو یہ بھی یاد ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران کیا ہوا تھا۔ پبلک پول ہمیشہ ایگزٹ پول سے بڑا ہوتا ہے۔ ہمارے خیال میں ایگزٹ پول میں ڈیٹا بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں مختصر شوٹ آوٹ ،دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق

امرناتھ یاترا کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے کےلئےجموں کشمیر میں نیم فوجی دستوں کی 500کے قریب کمپنیاں تعینات ہوں گی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

انڈیا الائنس کے رہنماؤں کی الیکشن کمیشن سے ملاقات، ووٹوں کی گنتی اصولوں کے مطابق کرانے کا مطالبہ
قومی

انڈیا الائنس کے رہنماؤں کی الیکشن کمیشن سے ملاقات، ووٹوں کی گنتی اصولوں کے مطابق کرانے کا مطالبہ

02 جون 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d