سرینگر///29جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کےلئے ممکنہ طور پر 500کے قریب فورسز کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیاجارہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلئے پیشگی اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ ادھر یاترا دورانیہ 52دنوں کا ہوگا جس کےلئے انتظامیہ کی جانب سے بھی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں ۔وائس آف انڈیا کے مطابق امرناتھ گپھا کے درشن کےلئے 52 روزہ یاترا کے لیے اس سال سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی تقریباً 450 سے 500 اضافی کمپنیاں تعینات کیے جانے کا امکان ہے اور زیادہ تر کمپنیاںپہلے ہی یہاں پارلیمانی انتخابات کےلئے تعینات کی جاچکی تھیں۔سالانہ یاترا 29 جون کو شروع ہوگی اور 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی جو 52 دن تک جاری رہے گی۔تاہم جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے جتھے کو 28 جون کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا جبکہ بالترتیب گاندربل اور اننت ناگ اضلاع کے بالتل اور نونون بیس کیمپوں سے یاتری 29 جون کی صبح اپنا سفر شروع کریں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پانچ مرحلوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے تعینات مختلف نیم فوجی دستوں کی تقریباً 600 اضافی کمپنیوں میں سے کچھ کمپنیاں انتخابی ڈیوٹی کے لیے پنجاب، نئی دہلی، ہماچل پردیش اور ہریانہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں رکی ہوئی ہیں۔اگرچہ گنتی کے مراکز پر تعیناتی کے لیے چند کمپنیاں درکار ہیں، لیکن دیگر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اندرونی علاقوں میں نگرانی رکھیں گی کہ انتخابات کا پورا عمل پرامن طریقے سے گزر جائے۔اضافی کمپنیوں کو یہاں رکھتے ہوئے، باقی ضروریات کو مزید کمپنیاں تعینات ک














