نئی دہلی(یو این آئی) کورونا کی دوسری لہر کے بعد، معیشت کے دوبارہ پٹری پر آنے کے بعد، جی ایس ٹی محصولات وصولیابی میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے ۔ اس سال اکتوبر میں جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 130127 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ جولائی 2017 میں اس بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد اکتوبر میں وصول ہونے والے جی ایس ٹی محصولات سال اپریل میں 1.40 لاکھ کروڑ روپے کے محصول کے بعد دوسرے سب سے زیادہ ماہانہ محصولات ہیں۔ اس سال ستمبر میں جی ایس ٹی محصولات 1.17 لاکھ کروڑ روپے رہے ۔ اکتوبر 2021 میں وصول کی گئی رقم پچھلے سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے وصول ہونے والے محصولات سے 24 فیصد زیادہ ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سخت لاک ڈا¶ن کی وجہ سے اس سال جون میں جی ایس ٹی محصولات وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھی۔ اس سے پہلے مسلسل نو مہینوں تک یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔ اب پھر جولائی، اگست اور ستمبر میں یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہے ۔ اس سال اکتوبر میں کل جی ایس ٹی محصول 130127 کروڑ روپے رہا ہے ۔ اس میں سی جی ایس ٹی 23861 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 30421 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی 67361 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 8484 کروڑ روپے ہے ۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پر 32998 کروڑ روپے جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس میں درآمدات پر 699 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی شامل ہے ۔ حکومت نے سی جی ایس ٹی میں 27310 کروڑ روپے اور سی جی ایس ٹی میں 222394 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ اس باقاعدہ تقسیم کے بعد اکتوبر میں سی جی ایس ٹی 51117 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 52815 کروڑ روپے رہاہے ۔ سرکاری جانکاری کے مطابق رواں سال اکتوبر میں جی ایس ٹی ریونیو میں ہوا اضافہ درآمدات پر وصول ہونے والے محصولات میں اضافے کی وجہ سے زیادہ رہاہے ۔