نئی دہلی/ راجدھانی میں شدید سردی کی وجہ سے پانچویں جماعت تک کے تمام اسکول 12 جنوری تک بند رہیں گے ، حالانکہ اس دوران آن لائن پڑھائی جاری رہے گی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے آج جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم کے پیش نظر پانچویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جب کہ اسکول بقیہ کلاسوں کے لیے کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو اسکول متعلقہ پرائمری کلاسز کے طلباءکے لیے آن لائن کلاسز چلا سکتے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسم کے پیش نظر کوئی بھی اسکول صبح 8 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوگا اور شام 5 بجے کے بعد کلاسز نہیں ہوں گی۔اس سے قبل دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ دارالحکومت دہلی کے اسکولوں میں اگلے پانچ دن تک چھٹی ہوگی۔انھوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جاری سر د لہر کی وجہ سے دہلی کے نرسری سے پانچوی جماعت تک اسکول اگلے پانچ دنوں تک بند رہیں گے ۔