منفرد شناختی اتھارٹی نے ایک بار پھرمائی آدھار پورٹل کے ذریعے آدھار کی تفصیلات کو مفت اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔UIDAI کی طرف سے جاری کردہ ایک میمورنڈم کے مطابق ”رہائشیوں کے مثبت جواب کی بنیاد پر، اس سہولت کو مزید 3 ماہ یعنی 15.12.2023 سے 14.03.2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق آدھار پورٹل کے ذریعے 14.03.2024 تک دستاویز کی تازہ کاری کی سہولت مفت جاری رہے گی۔واضح رہے کہ آن لائن اپڈیٹیشن مفت ہونے کے ساتھ ساتھ فزیکل آدھار مراکز پر دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے 25 روپے فیس وصول کی جائے گی۔UIDAI لوگوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ اپنے آدھار کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کریں اگر انہوں نے پچھلے 10 سالوں میں ایسا نہیں کیا ہے۔ یہ آدھار سے متعلق دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر کہاکہ براہ کرم آبادیاتی معلومات کی مسلسل درستگی کے لیے اپنا آدھار اپ ڈیٹ کریں۔آن لائن اپ ڈیٹ کیے جانے والے ڈیٹا سیٹس میں نام، پتہ، تاریخ پیدائش، جنس، فون نمبر اور ای میل آئی ڈی شامل ہیں۔